NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Download

Read Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat of NCERT Class 7 Urdu

Review the NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Download designed for Class 7 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Resource

View or download the dedicated Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 6: بوڑھی امّاں کی بات

گوما موری ایک کسان تھا۔ اس کے پاس گزر بسر کے لیے کھیتی کے علاوہ ایک گائے، ایک جوڑی بیل اور بیس بکریاں تھیں۔ اس کا ایک چھوٹا سا گھر تھا جس کے سامنے جانور باندھنے کا باڑا تھا۔ پچھلے تین سال سے بارش بہت کم ہوئی تھی، اس لیے نہ فصلیں ہوئیں، نہ چارا پیدا ہوا۔ اس سال اساڑھ بھی سوکھا رہ گیا۔ بارش کی کوئی امید نہ رہی۔ "کھیت جوت کر کیا کروں گا؟" گوما نے ایک لمبی سانس چھوڑتے ہوئے دل ہی دل میں سوچا اور بیلوں کو ہانکتے ہوئے واپس گھر کی طرف چل دیا۔

اگلے دن صبح گوما جلدی سو کر اٹھا۔ گائے، بیل اور بکریوں کو باڑے سے نکالا۔ اس کی بیوی گائے اور بکریوں کو لے کر انھیں چَرانے چلی گئی۔ اس نے پھر ہمت کی اور ہَل کو کندھے پر رکھ کر بیلوں کے ساتھ کھیتوں کی طرف چل دیا۔ راستے میں اسے کئی کسانوں نے ٹوک کر کہا کہ "گوما! کھیت جوتنے سے کیا ہو گا؟ بارش کے تو آثار بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔" گوما نے ان سب کی بات سنی۔ کئی بار اس کا دل ڈانواں ڈول بھی ہوا، پھر بھی اس نے ہمت نہیں ہاری اور کھیت پر پہنچ گیا۔

اس نے آسمان کی طرف دیکھا سورج آگ اُگل رہا تھا۔ زمین کو بھی غور سے دیکھا، کھیتوں میں گہری اور چوڑی دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ وہ بیلوں کی حالت دیکھ کر بھی فکر مند تھا۔ بھوک پیاس برداشت کرتے کرتے وہ کمزور ہو گئے تھے، اسے کچھ ناامیدی بھی ہونے لگی اور بیلوں کی حالت پر رحم آنے لگا۔

[تصویر: کندھے پر ہل رکھے بیلوں کے ساتھ سوکھے کھیت کی طرف جاتا کسان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کسان کا نام گوما موری ہے؛ اس کے پاس ایک گائے، ایک جوڑی بیل اور بیس بکریاں تھیں۔
ب) مسئلہ یہ تھا کہ پچھلے تین سال سے بارش بہت کم ہوئی تھی، اس لیے نہ فصلیں ہوئیں نہ چارا پیدا ہوا۔
ج) 'اساڑھ' برسات کے موسم کا ایک مہینہ ہے؛ 'دل ڈانواں ڈول ہونا' یعنی دل کا فیصلہ نہ کر پانا، اور 'آگ اُگلنا' یعنی بہت تیز گرمی ہونا۔

اس نے پھر ایک لمبی سانس لی اور ایک درخت کے نیچے کھیت کی مینڈ پر بیٹھ کر سوچنے لگا اب کیا کرے، وہ کھیت جوتے یا اسے یوں ہی پڑا رہنے دے۔ وہ غور و فکر میں ڈوبا ہوا تھا۔ تھوڑی دیر بعد اٹھا اور بھاری دل سے بیلوں کو ہانکتے ہوئے اس نے گھر کی راہ لی۔ اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اُس وقت تک کھیت نہیں جوتے گا جب تک کہ بارش نہیں ہو جاتی۔

دوسرے دن وہ اور بھی مایوس ہو گیا کیوں کہ دھوپ بہت تیز تھی۔ اس کے پاؤں آگے بڑھتے نہ پیچھے ہوتے۔ راستے میں ایک درخت کے سائے میں اس نے بیلوں کو روکا اور وہیں نیچے زمین پر بیٹھ گیا۔

اسی وقت وہاں پر ایک بوڑھی امّاں آ گئیں۔ وہ بھی اسی درخت کے نیچے بیٹھ گئیں۔ گوما نے پوچھا، "ارے! بوڑھی امّاں کہاں سے آ رہی ہو، اتنی تیز دھوپ میں؟ تمھیں کہاں جانا ہے؟" بوڑھی امّاں نے کہا، "میں تو اپنی نواسی سے ملنے پاس کے گاؤں جا رہی ہوں۔ لیکن تم اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو؟ یہ وقت تو کھیت میں ہل جوتنے کا ہے، کیا تم بیمار ہو یا تمھارے بیل، کہیں تمھارا ہل تو نہیں ٹوٹ گیا؟"

گوما بولا۔ "نہیں امّاں! نا تو میں بیمار ہوں، نہ میرے بیل بیمار ہیں اور نہ ہی میرا ہل ٹوٹا ہے۔ ٹوٹی ہے تو میری ہمّت! امّاں تم تو واقف ہو، تین سال ہو گئے، بارش ٹھیک سے نہیں ہوئی ہے۔ اس سال بھی یہی حال ہے۔ پھر میں کھیت جوت کر کیا کروں گا؟"

بوڑھی امّاں بولی، "دیکھو بیٹا! بارش تمھارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہ تو قدرت پر منحصر ہے۔ جب بادل آئیں گے تو بارش ضرور ہو گی۔ تمھارا کام ہے کھیت جوت کر تیار کرنا تم تو اپنا کام وقت پر کرو۔ قدرت اپنا کام کرے گی۔ بارش ضرور ہو گی۔"

[تصویر: درخت کے نیچے بیٹھے گوما اور بوڑھی امّاں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) بوڑھی امّاں کی بات کا خلاصہ ان کے اپنے الفاظ میں: 'تم تو اپنا کام وقت پر کرو۔ قدرت اپنا کام کرے گی۔'
ب) گوما کا جملہ 'ٹوٹی ہے تو میری ہمّت!' دیکھیے: امّاں نے ہل ٹوٹنے کا پوچھا تھا، اور گوما نے اسی لفظ سے اپنی مایوسی بیان کی۔
ج) 'مینڈ' کھیت کے کنارے کی اونچی مٹی کو کہتے ہیں؛ 'منحصر' یعنی کسی پر موقوف یا ٹکا ہوا۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 7 Urdu Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat

Download Textbook: Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat (Class 7 Urdu)

Access the official NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

Complete Chapter E-Books for Class 7 Urdu

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 7. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books

The Class 7 Urdu Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 7 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 06 Boodhi Amma Ki Baat PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.