Read Chapter 13 Missile Man of NCERT Class 6 Urdu
Explore the complete NCERT textbook for Class 6 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Chapter 13 Missile Man PDF Resource
Navigate directly to the Chapter 13 Missile Man section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 13: میزائل مین
عبدالکلام کا پورا نام ابوالفاخر زین العابدین عبدالکلام تھا۔ تمل ناڈو کے شہر رامیشورم میں 15 اکتوبر 1931 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد زین العابدین اور والدہ آشی اماں تھیں۔ والد ایک درویش صفت انسان تھے جو ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے کرائے پر کشتیاں دیتے تھے۔ وہ تعلیم یافتہ نہ تھے لیکن تعلیم و تربیت کی ضرورت اور اہمیت سے واقف تھے۔ اس لیے انھوں نے عبدالکلام کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا ہونے دی۔ عبدالکلام کو خود اپنی تعلیم میں بے حد دل چسپی تھی۔ تنگ دستی کے باوجود انھوں نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ تعلیم جاری رکھنے کے لیے انھوں نے اخبار بیچے اور ٹیوشن بھی پڑھائی۔ اسکولی تعلیم کے دوران کچھ ایسے واقعات پیش آئے جن سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔ ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالکلام نے لکھا ہے: "بچپن میں میرے تین پکّے دوست تھے۔ رامانند شاستری، اروندن اور شیو پرکاشن جب میں پرائمری اسکول کی پانچویں درجے میں تھا، تب ایک نئے استاد ہماری کلاس میں آئے۔ میں اس وقت ٹوپی پہنا کرتا تھا جو میری مذہبی شناخت کو ظاہر کرتا تھا۔ میں کلاس میں ہمیشہ آگے کی صف میں جنیو پہنے رامانند کے ساتھ بیٹھا کرتا تھا۔ نئے استاد کو ایک ہندو لڑکے کا مسلمان لڑکے کے ساتھ بیٹھنا اچھا نہیں لگا۔ انھوں نے مجھے پیچھے والی بینچ پر چلے جانے کو کہا۔ رامانند بھی مجھے پیچھے کی صف میں بٹھائے جاتے دیکھ کر کافی غم گین نظر آنے لگا۔
[تصویر: راکٹ کا ماڈل لیے ڈاکٹر عبدالکلام، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اسکول کی چھُٹّی ہونے پر ہم گھر گئے اور سارا واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا۔ رامانند کے والد لکشمن شاستری جو رامیشورم مندر کے خاص پجاری تھے، انھوں نے استاد کو بلایا اور کہا کہ ان معصوم بچوں کے دماغ میں اس طرح کی سماجی نابرابری اور تعصب کا زہر نہیں گھولنا چاہیے۔ استاد کو اپنے برتاؤ پر دکھ ہوا۔ لکشمن شاستری کے کڑے رخ اور سیکولر جذبے سے متاثر ہو کر ان کے رویہ میں بھی تبدیلی آ گئی۔"
استاد کا نوٹ
الف) عبدالکلام کی پیدائش: 15 اکتوبر 1931، رامیشورم (تمل ناڈو)؛ والد زین العابدین اور والدہ آشی اماں۔
ب) بچپن کے تین پکّے دوستوں کے نام یاد رکھیے: رامانند شاستری، اروندن اور شیو پرکاشن؛ رامانند کے والد لکشمن شاستری تھے۔
ج) 'تنگ دستی' یعنی غریبی، 'درویش صفت' یعنی سادہ اور نیک طبیعت، اور 'تعصب' یعنی کسی کے خلاف بے جا بدگمانی۔
ڈاکٹر عبدالکلام کو بچپن ہی سے آسمان کی بلندیوں میں پرواز کرنے کا شوق تھا۔ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لیے انھوں نے ہر وہ قربانی پیش کی جسے ناممکن خیال کیا جاتا ہے۔ ان کے یہ الفاظ بڑی اہمیت رکھتے ہیں جو انھوں نے اپنی خود نوشت 'پرواز' (اردو ترجمہ) میں لکھے ہیں: "اگر کوئی انسان سورج کی طرح چمکنا چاہتا ہے تو اسے پہلے سورج کی طرح جلنا ہو گا"، یعنی سخت امتحان سے گزرنا ہو گا۔
[تصویر: بچوں کے ساتھ کھڑے لکشمن شاستری اور استاد، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) عبدالکلام کی خود نوشت (آپ بیتی) کا اردو ترجمہ 'پرواز' کے نام سے ہے۔
ب) ان کا قول یاد رکھیے: 'اگر کوئی انسان سورج کی طرح چمکنا چاہتا ہے تو اسے پہلے سورج کی طرح جلنا ہو گا'۔
ج) 'خود نوشت' کا مطلب ہے اپنے بارے میں خود لکھی ہوئی کتاب؛ 'تکمیل' یعنی پورا کرنا۔
Free study material for Urdu
Download NCERT E-Textbook: Class 6 Urdu Chapter 13 Missile Man
NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 13 Missile Man
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 13 Missile Man. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Access NCERT English Medium Textbooks
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 6. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Enhance Learning with Official Textbooks
The Class 6 Urdu Chapter 13 Missile Man text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 13 Missile Man PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 13 Missile Man PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.