NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 11 Digital Dadi PDF Download

Read Chapter 11 Digital Dadi of NCERT Class 5 Urdu

Access the official NCERT textbook for Class 5 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.

Chapter 11 Digital Dadi PDF Resource

View or download the dedicated Chapter 11 Digital Dadi resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 9: ڈیجیٹل دادی

رانی ایک چنچل، ہنستی کھیلتی اور ذہین لڑکی تھی۔ وہ سورج پور نام کے ایک چھوٹے سے قصبے میں اپنے ماں باپ، دادی امّاں اور چھوٹے بھائی رابی کے ساتھ رہتی تھی۔ رانی کی عمر گیارہ سال تھی اور وہ ایک سرکاری اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ تھی۔

رانی کو نئی نئی باتیں سیکھنے کا بڑا شوق تھا۔ وہ ہر روز کچھ نہ کچھ نیا جاننے کی کوشش کرتی۔ کبھی کتابوں سے، کبھی اپنے اسکول ٹیچر سے اور کبھی دادی امّاں کی کہانیوں سے۔ دادی امّاں اسے اکثر پرانے زمانے کی باتیں سناتیں.... جب ہر گھر میں نہ بجلی آئی تھی اور نہ ہی موبائل کی ایجاد ہوئی تھی۔ رانی ان باتوں کو دل لگا کر سنتی اور پھر اپنی دادی پر سوالات کی بوچھار کر دیتی۔

[تصویر: صوفے پر دادی امّاں کے ساتھ باتیں کرتی رانی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) رانی سورج پور قصبے میں رہتی تھی؛ اس کی عمر گیارہ سال تھی اور وہ پانچویں جماعت میں پڑھتی تھی۔
ب) رانی کتابوں سے، اسکول ٹیچر سے اور دادی امّاں کی کہانیوں سے نئی باتیں سیکھتی تھی۔
ج) 'چنچل' یعنی شوخ اور پھرتیلا، اور 'سوالات کی بوچھار کرنا' یعنی ایک کے بعد ایک بہت سے سوال پوچھنا۔

[تصویر: بستر پر بیٹھی دادی امّاں رانی کو پیسوں کا ڈبّہ دکھا رہی ہیں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

ایک دن رانی نے دادی امّاں کو ٹین کے چھوٹے ڈبّے میں پیسے رکھتے دیکھا رانی نے حیرت سے پوچھا: "دادی! آپ ہر بار پیسے پلنگ کے نیچے ہی کیوں رکھتی ہیں؟ اگر چوری ہو جائے تو!"

دادی امّاں مسکرا کر بولیں: "بیٹا! ہم پرانے زمانے کے پانچویں پاس لوگ ہیں۔ بینک کا نظام ہماری سمجھ میں نہیں آتا۔ پیسے آنکھوں کے سامنے رہیں تو تسلّی رہتی ہے۔"

رانی کو یہ بات عجیب لگی۔ اُسے یاد آیا کہ چند دن پہلے اس کی ٹیچر محترمہ میرا نے 'ڈیجیٹل انڈیا' کے بارے میں پڑھایا تھا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ آج کل زیادہ تر لوگ اپنا پیسہ بینک میں رکھتے ہیں، جہاں وہ محفوظ رہتا ہے اور آسانی سے کام میں بھی آتا ہے۔ اب تو لوگ اپنے موبائل سے بھی لین دین کر سکتے ہیں۔

رانی نے سوچا: "اگر دادی کو صحیح طریقے سے سمجھایا جائے، تو شاید وہ بھی بینک کا استعمال کر سکیں گی۔"

اگلے دن اسکول میں رانی نے محترمہ میرا سے بات کی، "میڈم! میری دادی ہر مہینے اپنی پنشن کے پیسے ٹین کے ڈبے میں رکھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بینک کے نظام کو سمجھنا اُن کے بس کی بات نہیں۔"

محترمہ میرا نے مسکرا کر کہا: "رانی! تم بہت سمجھ دار ہو۔ اگر تم چاہو، تو اپنی دادی کو سکھا سکتی ہو کہ بینک کیسے کام کرتا ہے؟ یہ تمھاری دادی کا حق ہے کہ وہ اپنے پیسوں کو محفوظ رکھیں اور خود مختار بنیں۔"

یہ سن کر رانی کو حوصلہ ملا۔ اُس نے طے کیا کہ وہ دادی کو لے کر بینک جائے گی اور ان کا کھاتہ کھلوائے گی۔

[تصویر: کلاس میں محترمہ میرا سے بات کرتی رانی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) دادی امّاں اپنی پنشن کے پیسے ٹین کے ڈبّے میں رکھتی تھیں کیوں کہ انھیں بینک کا نظام سمجھ میں نہیں آتا تھا۔
ب) ٹیچر محترمہ میرا نے کلاس میں 'ڈیجیٹل انڈیا' کے بارے میں پڑھایا تھا۔
ج) 'کھاتہ کھلوانا' یعنی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا، اور 'خود مختار' یعنی اپنے فیصلے خود کرنے والا۔

Free study material for Urdu

Official NCERT Textbook PDF: Class 5 Urdu Chapter 11 Digital Dadi

Class 5 Urdu Chapter 11 Digital Dadi Official E-Book

Download the certified NCERT Textbook for Class 5 Urdu Chapter 11 Digital Dadi. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

English Medium NCERT Textbooks for Class 5

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 5. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Additional Study Resources for Class 5 Urdu

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 11 Digital Dadi PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 11 Digital Dadi PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 5 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 11 Digital Dadi PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 5 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 5 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 11 Digital Dadi PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.