NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 07 Kabaddi PDF Download

Read Chapter 07 Kabaddi of NCERT Class 5 Urdu

Access the official NCERT textbook for Class 5 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.

Chapter 07 Kabaddi PDF Resource

Navigate directly to the Chapter 07 Kabaddi section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 6: کبڈی

حامد تین روز کے بعد ٹریکنگ کیمپ سے گھر واپس آیا۔ وہ اسکول کا واحد بچّہ تھا جو اس ٹریکنگ کیمپ میں اسکول کی نمائندگی کر رہا تھا۔ اگلے دن جب وہ اسکول آیا تو اس نے یہاں بہت گہما گہمی دیکھی۔ بچّے صبح سویرے ہی اسکول پہنچ چکے تھے۔ اسکول میں صفائی کے ساتھ ساتھ سجاوٹ کا بھی خاص اہتمام ہو رہا تھا۔ اسکول گیٹ سے کھیل کے میدان تک پھولوں سے ایک ٹنل بنائی جا رہی تھی۔ حامد یہ دیکھ کر حیران ہوا۔ اُس نے اپنے ایک دوست عدنان سے علیک سلیک کے بعد پوچھا: "آج اسکول میں سجاوٹ کی خاص وجہ کیا ہے؟"

[تصویر: پھولوں سے سجی ٹنل کے سامنے بات کرتے حامد اور عدنان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

عدنان: آج اسکول میں 'کبڈی' کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔

حامد: یہ میچ کب شروع ہو گا؟

عدنان: میچ دوپہر کھانے کے وقفے کے بعد، دو بجے شروع ہو گا۔

حامد: کیا دونوں ٹیمیں ہمارے ہی اسکول کی ہیں؟

عدنان: ایک ٹیم ہمارے اسکول کی ہے اور دوسری ٹیم دوسرے اسکول کی۔

حامد: آج تو بہت مزا آئے گا لیکن مجھے اس کھیل کے بارے میں کوئی واقفیت نہیں ہے۔

عدنان: مجھے کل ہی ابّو نے اس کھیل کے بارے میں بہت سی باتیں بتائی تھیں۔

حامد: کیا بتایا ابو جان نے تم کو؟

عدنان: کبڈی بہت پرانا کھیل ہے اور ہر جگہ کھیلا جاتا ہے۔ شمالی ہندوستان میں اسے 'کبڈی' کہا جاتا ہے جب کہ جنوبی ہندوستان میں اسے 'چیڈوگڈو' اور مشرقی علاقوں میں 'ہوتوتو' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ کھیل ہندوستان کے علاوہ نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان میں بھی کھیلا جاتا ہے۔

حامد: کیا اس کھیل میں بھی کرکٹ کی طرح گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں؟

عدنان: نہیں! کبڈی میں صرف سات سات کھلاڑی ہوتے ہیں۔

استاد کا نوٹ

الف) حامد تین روز ٹریکنگ کیمپ میں اسکول کی نمائندگی کر کے لوٹا تھا؛ اسکول میں کبڈی کا فائنل میچ دو بجے ہونا تھا۔
ب) شمالی ہندوستان میں 'کبڈی'، جنوبی ہندوستان میں 'چیڈوگڈو' اور مشرقی علاقوں میں 'ہوتوتو' کہا جاتا ہے۔
ج) 'گہما گہمی' یعنی رونق اور چہل پہل، اور 'علیک سلیک' یعنی سلام دعا۔

[تصویر: کبڈی کھیلتے کھلاڑی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

حامد: یہ کھیل کیسے کھیلا جاتا ہے؟

عدنان: اس کھیل میں دو پالے ہوتے ہیں۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے اپنا رَیڈر (کبڈی کبڈی کہنے والا) مخالف ٹیم کے پالے میں بھیجتی ہے۔ ریڈر کبڈی کبڈی کہتے ہوئے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو چھونے کی کوشش کرتا ہے، جب کہ مخالف ٹیم کے کھلاڑی اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ریڈر کو نہ صرف یہ خیال رکھنا ہوتا ہے کہ اس کی سانس نہ ٹوٹے، بلکہ اسے مقررہ وقت (تقریباً 30 سیکنڈ) کے اندر واپس اپنی ٹیم کے پالے میں بھی لوٹنا ہوتا ہے۔ اگر وہ وقت پر واپس نہ آئے یا اس کی سانس ٹوٹ جائے، تو وہ آؤٹ تصور کیا جاتا ہے۔

استاد کا نوٹ

الف) کبڈی میں دو پالے ہوتے ہیں اور ہر ٹیم میں سات کھلاڑی ہوتے ہیں۔
ب) ریڈر کو تقریباً 30 سیکنڈ کے اندر سانس توڑے بغیر اپنے پالے میں لوٹنا ہوتا ہے، ورنہ وہ آؤٹ مانا جاتا ہے۔
ج) 'پالا' کھیل کے میدان کا ایک حصّہ ہے، اور 'مقررہ وقت' یعنی طے کیا ہوا وقت۔

Free study material for Urdu

Chapter 07 Kabaddi Digital Textbook & Resources for Class 5 Urdu

Class 5 Urdu Chapter 07 Kabaddi Official E-Book

Access the official NCERT Textbook for Class 5 Urdu Chapter 07 Kabaddi, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

English Medium NCERT Textbooks for Class 5

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 5 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Additional Study Resources for Class 5 Urdu

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 07 Kabaddi PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 07 Kabaddi PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 5 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 07 Kabaddi PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 5 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 5 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 07 Kabaddi PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.