Read Chapter 03 Guru Nanak of NCERT Class 5 Urdu
Explore the complete NCERT textbook for Class 5 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Chapter 03 Guru Nanak PDF Resource
Access the complete PDF for Chapter 03 Guru Nanak below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 5 Urdu.
سبق 3: گرو نانک
ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے، اس لیے کہ یہاں بہت سے مذہبوں کے ماننے والے سیکڑوں برس سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں۔ جیسے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ اور پارسی وغیرہ۔ ہر مذہب کے رہنماؤں نے اپنی تعلیمات کے ذریعے پیار، محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا ہے۔
ایسے ہی ایک بزرگ سِکھ مذہب کے رہنما گرو نانک تھے۔
گرو نانک کی پیدائش 1469 میں دریائے راوی کے کنارے آباد ایک گاؤں تَل وَنڈی میں ہوئی۔ یہ گاؤں اب پاکستان میں ہے اور لاہور کے جنوب میں واقع ہے۔ اس گاؤں کو اب 'ننکانہ صاحب' کہتے ہیں۔
گرو نانک اِس گاؤں کے ایک منیم کالو چند کے بیٹے تھے۔
[تصویر: گرو نانک، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) گرو نانک سکھ مذہب کے رہنما تھے؛ ان کی پیدائش 1469 میں دریائے راوی کے کنارے گاؤں تَل وَنڈی میں ہوئی۔
ب) تَل وَنڈی اب پاکستان میں لاہور کے جنوب میں ہے اور اسے 'ننکانہ صاحب' کہتے ہیں؛ ان کے والد کا نام کالو چند تھا۔
ج) 'گہوارہ' یعنی پالنا یا پرورش کی جگہ، اور 'گنگا جمنی تہذیب' یعنی مختلف مذہبوں کے لوگوں کی مِلی جُلی تہذیب۔
ان کے نام کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ ان کی بڑی بہن کی پیدائش اپنے نانا کے گھر میں ہوئی، اس لیے انھیں نانکی یعنی 'ناناکی' کہتے تھے۔ اپنی بڑی بہن کے نام پر ان کو نانک یعنی نانا کا کہنے لگے اور یہی ان کا نام پڑ گیا۔
بچپن ہی سے گرو نانک کی عادتیں عام بچّوں سے مختلف تھیں۔ انھیں کھیل کود کا شوق نہیں تھا۔ جیب خرچ کے پیسے بھی وہ اپنی ذات پر خرچ کرنے کے بجائے ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیتے تھے۔ جب ان کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا تو انھوں نے ریاضی اور فارسی زبان بہت حد تک سیکھ لی۔ آگے پڑھائی میں ان کا جی نہیں لگا۔ جب وہ بڑے ہوئے تو ان کے والد نے پہلے انھیں کھیتی باڑی اور پھر تجارت کرنے کے لیے کہا۔ تاہم انھوں نے کسی کام میں دلچسپی نہیں لی کیوں کہ ان کا دل دنیا داری میں نہیں لگتا تھا۔
ایک دن گرو نانک کے والد نے انھیں کچھ روپے دے کر لاہور بھیجا اور کہا کہ ایسا کھرا سودا کرنا جس سے کچھ نفع ہو۔
[تصویر: گرو نانک اپنے والد سے بات کرتے ہوئے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) بڑی بہن کا نام 'نانکی' اس لیے پڑا کہ ان کی پیدائش نانا کے گھر ہوئی؛ اسی نام پر گرو نانک کا نام 'نانک' پڑا۔
ب) گرو نانک جیب خرچ کے پیسے ضرورت مندوں میں بانٹ دیتے تھے؛ انھوں نے ریاضی اور فارسی زبان سیکھی۔
ج) 'دنیا داری' یعنی دنیا کے کام کاج میں لگے رہنا، اور 'کھرا سودا' یعنی سچا اور فائدے والا سودا۔
Free study material for Urdu
Download NCERT E-Textbook: Class 5 Urdu Chapter 03 Guru Nanak
Chapter Textbook PDF for Class 5 Urdu
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 5 Urdu Chapter 03 Guru Nanak. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Digital E-Book Collection for Class 5 Urdu
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 5. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Complete Your Chapter Preparation
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 03 Guru Nanak PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 5 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 5 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 5 Urdu Sitar Chapter 03 Guru Nanak PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.