Class 2 Urdu Chapter 02 Aao Ped Lagayein: NCERT Study Material
Explore the complete NCERT textbook for Class 2 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Read and Download Chapter 02 Aao Ped Lagayein
View or download the dedicated Chapter 02 Aao Ped Lagayein resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 2
میرا بھائی
امجد اور اس کی بہن ثنا پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہر کھیل کود میں بھی حصہ لیتے تھے۔ امجد بہت ہنس مکھ اور شرارتی تھا۔ اس نے سائیکل چلانی سیکھ لی تھی۔ اب تیرنے کی مشق کر رہا تھا۔ پڑھنے لکھنے میں بھی امجد تیز تھا۔ ثنا اپنے بھائی سے زیادہ ہوشیار تھی۔ وہ جماعت میں ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار رہتی۔
اکمل اپنے چچازاد بھائی امجد اور ثنا کی خوبیوں پر خوش ہوتا لیکن اپنی کمی کا احساس کرکے اداس ہو جاتا۔ وہ بھی یہ سب کام کرنا چاہتا جو امجد کیا کرتا اور ثنا کیا کرتیتھے۔
[تصویر: اکمل وہیل چیئر پر بیٹھا ہے اور امجد, ثنا اس کے پاس کھڑے ہیں, पाठ्यपुस्तक में देखें]
ایک حادثے میں اکمل کی ٹانگوں پر شدید چوٹ آئی تھی۔ تب سے وہ ایک وہیل چیئر پر بیٹھا رہتا۔ وہ خود کو معذور سمجھ کر کسی سرگرمی میں حصہ نہ لیتا۔
امجد اور ثنا چاہتے تھے کہ اکمل بھی ہر کھیل میں حصہ لے۔ لیکن اکمل کو لگتا کہ وہ نہیں کر پائے گا ۔ ایک دن دونوں بھائی بہن اکمل کو اپنے اسکول کے ساتھی درشن سے ملانے لے گئے۔ درشن آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا۔ اس کے ہاتھ بھی مُڑے ہوئے تھے۔ درشن ان تینوں سے بہت خوش ہو کر ملا۔ اس نے امجد اور ثنا کے کہنے پر اپنے پیروں سے ایک چٹائی بن کر دکھائی۔ اس کے پیر بہت تیزی سے چل رہے تھے۔ وہ دیکھے بنا بھی بالکل صحیح صحیح بنائی کر رہا تھا۔ درشن سے مل کر اکمل کا حوصلہ بڑھ گیا ۔ اس نے دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اکمل کو احساس ہوا کہ معذوری کوئی چیز نہیں ہوتی۔ اگر دل میں حوصلہ ہو تو ہم اپنی دنیا کو خوش گوار بنا سکتے ہیں۔
استاد کا نوٹ
جب آپ کسی مشکل میں ہوں یا اپنے آپ کو کمزور محسوس کریں, تو درشن اور اکمل جیسی کہانیوں سے حوصلہ پائیں۔ آپ بھی اپنی روزمرہ کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی کوششوں سے بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
- ہنس مکھ — خوش رہنے والا، خوش مزاج
- اچھائی — خوبی
- حادثہ — واردات، واقعہ
- بہت زیادہ — شدید
- وہیل چیئر — پہیوں والی کرسی
- معذور — مجبور، لاچار
- سرگرمی — کام، کوشش
- حوصلہ — ہمت
- خوش گوار — اچھا، اچھی، پسندیدہ
اساتذہ کے لیے ہدایات
- استاد بچوں کو تصویروں کے ذریعے اندازہ لگا کر کہانی سننے اور سنانے کا موقع دیں۔
- کہانی کی بلند خوانی کرائی جائے۔
سوچیے اور بتائیے
- تینوں بہن اور بھائیوں میں سب سے زیادہ ہوشیار کون تھا؟
- اکمل کی اداسی کی کیا وجہ تھی؟
- امجد اور ثنا کیا چاہتے تھے؟
- درشن نے چٹائی کس طرح بنی؟
- اکمل کو درشن سے مل کر کیا احساس ہوا؟
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لھیے
احساس, درشن, حوصلہ, شدید, بنائی
- ایک حادثے میں اکمل کی ٹانگوں پر ............... چوٹ آئی تھی۔
- ............... آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا۔
- وہ دیکھے بنا بھی بالکل صحیح صحیح ............... کر رہا تھا۔
- اکمل کو ............... ہوا کہ معذوری کوئی چیز نہیں ہوتی۔
- اگر دل میں ............... ہو تو ہم اپنی دنیا کو خوش گوار بنا سکتے ہیں۔
دیے ہوئے جملوں کے سامنے صحیح (\(\checkmark\)) یا غلط (\(\times\)) کا نشان لگائیے
- امجد اور ثنا ہر کھیل سے دور رہتے۔
- پڑھنے لکھنے میں امجد تیز تھا۔
- اکمل اپنے بھائیوں کی خوبیوں پر خوش ہوتا تھا۔
- ایک حادثے میں اکمل کی ٹانگوں پر معمولی چوٹ آئی تھی۔
- درشن آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا۔
حصہ ’الف‘ اور ’ب‘ کے صحیح جوڑ ملائیے
| (الف) | (ب) |
|---|---|
| امجد | اداس |
| ثنا | نابینا |
| اکمل | ہنس مکھ |
| درشن | ہوشیار، حاضر |
تصویر دیکھ کر بچوں کے نام لکھیے
- ........................................
- ........................................
- ........................................
- ........................................
- امجد پڑھنے لکھنے اور کھیل کود میں آگے تھا اور ہنس مکھ تھا جبکہ اس کی بہن ثنا بہت ہوشیار تھی۔
- حادثے کی وجہ سے اکمل کی ٹانگوں پر چوٹ آئی تھی اور وہ وہیل چیئر پر بیٹھتا تھا۔
- درشن آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا تھا لیکن اپنے پیروں سے بہت تیزی سے چٹائی بناتا تھا۔
- درشن سے ملنے کے بعد اکمل کا حوصلہ بڑھ گیا اور اس نے دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اپنے تین دوستوں سے پوچھ کر لکھیے کہ انھیں کون سا کھیل پسند ہے؟
| دوست کا نام | کھیل کا نام |
|---|---|
| 1. ........................................ | ........................................ |
| 2. ........................................ | ........................................ |
| 3. ........................................ | ........................................ |
سائیکل کی تصویر بنائیے اور اس کے حصوں کے نام لکھیے
[تصویر: سائیکل کی تصویر بنانے کا مقام, पाठ्यपुस्तक में देखें]
ثنا کو اس کے بھائی تک پہنچائیے
[تصویر: بھول بھلییا کا کھیل, पाठ्यपुस्तक में देखें]
اہم نکات
Free study material for Urdu
Download NCERT E-Textbook: Class 2 Urdu Chapter 02 Aao Ped Lagayein
Chapter Textbook PDF for Class 2 Urdu
Access the official NCERT Textbook for Class 2 Urdu Chapter 02 Aao Ped Lagayein, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
Digital E-Book Collection for Class 2 Urdu
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 2 courses. Units like Chapter 02 Aao Ped Lagayein deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Complete Your Chapter Preparation
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 02 Aao Ped Lagayein PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 2 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 2 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 02 Aao Ped Lagayein PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.