NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 01 Chhupa Khazana PDF Download

Class 4 Urdu Chapter 01 Chhupa Khazana: NCERT Study Material

Review the NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 01 Chhupa Khazana PDF Download designed for Class 4 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Read and Download Chapter 01 Chhupa Khazana

View or download the dedicated Chapter 01 Chhupa Khazana resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 1

حمد

تعریف اُس خدا کی جس نے جہاں بنایا
کیسی زمیں بنائی! کیا آسمان بنایا!
مٹی سے بیل بوٹے کیا خوش نما اگائے
پنہا کے سبز خلعت اُن کو جواں بنایا
میوے لگائے ایک ایک، خوش ذائقہ رسیلے
چکھنے سے جن کے مجھ کو شیریں دہاں بنایا

سورج بنا کے تونے رونق جہاں کو بخشی
رہنے کو یہ ہمارے اچھا مکاں بنایا
کیا دودھ دینے والی گائیں بنائیں تو نے
چڑھنے کو میرے گھوڑا کیا خوش عناں بنایا
آب رواں کے اندر مچھلی بنائی تو نے
مچھلی کے تیرنے کو آب رواں بنایا
ہر چیز سے ہے تیری کاری گری ٹپکتی
یہ کارخانہ تو نے کب رائیگاں بنایا

[تصویر: مناظرِ قدرت اور بچے، اپنی درسی کتاب میں देखें]

استاد کا نوٹ

حمد پڑھتے وقت الفاظ کے تلفظ اور آواز پر پورا دھیان دیجیے۔ شعر کے معنی سمجھنے کے بعد آپ بھی خدا کی بنائی ہوئی چیزوں کے نام بتا سکتے ہیں۔

مشق

پڑھیے اور سمجھیے

فاظمعنی
جہاںدنیا
بیل بوٹےنقش و نگار (پتوں، پھولوں، درختوں کی تصویریں جو کپڑوں، کاغذوں، پتھروں وغیرہ پر بنائی جاتی ہیں)
خوش نماخوب صورت، اچھی صورت والا
خلعتلباس، پوشاک
سبزہرا
میوہخشک پھ फल
شیریںمیٹھی
دہاںمنھ، دہن کی جمع
خوش عناںاچھی چال والا، اچھی رفتار والا
رونقچمچ دمک، چہل پہل
آبپانی
آب رواںبہتا ہوا پانی
رائیگاںبے کار، بے وجہ

سوچیے اور بتائیے

  1. شاعر کن چیزوں کی وجہ سے خدا کی تعریف کر رہا ہے؟
  2. نظم میں شاعر نے بیل بوٹے کو مٹی سے اگایا ہوا کیوں کہا ہے؟
  3. گائے اور گھوڑے ہماری زندگی میں کیا اہمیت رکھتے ہیں؟
  4. سورج سے دنیا کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟
  5. مچھلی کے لیے پانی کیوں ضروری ہے؟
  6. شاعر نے نظم میں کارخانہ کسے کہا ہے؟

شعر مکمل کیجیے

تعریف اُس خدا کی جس نے جہاں بنایا

پنہا کے سبز خلعت اُن کو جواں بنایا

سورج بنا کے تونے رونق جہاں کو بخشی

مچھلی کے تیرنے کو آب رواں بنایا

دیے ہوئے الفاظ کے متضاد لکھیے

الفاظمتضاد
زمین
خوش نما
جوان
چڑھنا
رونق
رائیگاں

درست املا والے لفظ پر دائرہ بنائیے اور سامنے لکھیے

  • خوس - کھوش - خوش
  • لباس - لباس - لباتھ
  • سورز - صورج - سورج
  • کھاک - خاک - خاق
  • کار کھانہ - قار خانہ - کار خانہ

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے

  • خوش نما
  • خلعت
  • ذائقہ
  • شیریں
  • کارخانہ

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

اس مصرعے کو غور سے پڑھیے:

رہنے کو یہ ہمارے اچھا مکاں بنایا

اس مصرعے میں لفظ ’اچھا‘ مکاں کی خوبی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایسے الفاظ جو کسی اسم کی خوبی، خامی، کیفیت کو ظاہر کرتے ہیں انھیں ’صفت‘ کہتے ہیں۔

اس نظم سے چار صفت تلاش کرکے لکھیے

کیجیے

خدا کی بنائی ہوئی کچھ چیزوں کے نام لکھیے

اپنے پسندیدہ پھولوں کی تصویریں بنائیے، ان میں رنگ بھریے اور ان کے نام لکھیے۔

لطیفہ / چٹکلہ

ایک بچہ رو رہا تھا۔ باپ نے رونے کا سبب پوچھا تو بولا۔

ایک روپیہ دوں تو بتاؤں گا۔

باپ نے جلدی سے روپیہ دیا اور کہا: بتاؤ کیوں رو رہے تھے؟

’’اس روپے کے لیے ہی رو رہا تھا۔‘‘ بیٹے نے پُچ ہوتے ہوئے جواب دیا۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • بچوں سے اس نظم کو زبانی یاد کرا کے گروپ میں اسکول کی اسمبلی میں پیش کرایا جا سکتا ہے۔
  • خدا کی بنائی ہوئی بے شمار چیزوں میں صرف دو چیزوں کے نام اور ان سے حاصل ہونے والے دو فائدے بھی لکھوائے جا سکتے ہیں۔
  • اساتذہ طلبا کو ’حمد‘ نظم کی منفرد خصوصیت سے بھی متعارف کر سکتے ہیں نیز کچھ اور حمد پر مشتمل نظموں کی طرف طلبا کی راہ نمائی بھی کر سکتے ہیں۔

استاد کا نوٹ

صفت وہ لفظ ہے جو کسی چیز کی اچھائی یا حالت بتائے، جیسے لفظ 'اچھا' یا 'سبز'۔ نظم میں استعمال ہونے والے ایسے الفاظ کو ڈھونڈتے وقت خیال رکھیے کہ وہ کس اسم کی خصوصیت ظاہر کر رہے ہیں۔

اہم نکات

  • حمد وہ نظم ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف اور اس کی نعمتوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔
  • زمین، آسمان، سورج، پانی اور تمام جاندار اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں۔
  • جو لفظ کسی اسم کی خوبی یا حالت کو ظاہر کرے اسے صفت کہتے ہیں۔
  • نظموں کو ترنم اور درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے سے زبان میں روانی آتی ہے۔

Free study material for Urdu

Chapter 01 Chhupa Khazana Digital Textbook & Resources for Class 4 Urdu

Class 4 Urdu Chapter 01 Chhupa Khazana Official E-Book

Access the official NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 01 Chhupa Khazana, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

English Medium NCERT Textbooks for Class 4

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 4 courses. Units like Chapter 01 Chhupa Khazana deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Additional Study Resources for Class 4 Urdu

The Class 4 Urdu Chapter 01 Chhupa Khazana text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 01 Chhupa Khazana PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 01 Chhupa Khazana PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 01 Chhupa Khazana PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 4 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 01 Chhupa Khazana PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.