NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 12 Hawai Jahaz PDF Download

Official NCERT Book for Class 2 Urdu: Chapter 12 Hawai Jahaz

Explore the complete NCERT textbook for Class 2 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Chapter-wise Study Material: Chapter 12 Hawai Jahaz

View or download the dedicated Chapter 12 Hawai Jahaz resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 12: ہنستا کھیلتا خاندان

عابد آج بہت خوش تھا۔ اسے 2 اکتوبر کے دن سوچھ بھارت مہم کے تحت اسکول سے انعام ملا تھا۔ اس کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے آج نانی کے گھر پر سب لوگ جمع تھے۔ اس کے ماموں، ممانیاں اور خالائیں اور ان کے بچے بھی۔ عرشی، فرحانہ، ریحان، الیاس سبھی موجود تھے۔ نانی نے عابد کو گلے لگا کر پیار کیا۔ فرحانہ بولی: "نانی نانی! پرنسپل صاحبہ نے عابد کی خوب تعریف کی۔"

[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں देखें]

خالہ زاد بہن فرحانہ عابد ہی کے اسکول میں پڑھتی تھی۔ وہ عابد سے دو سال بڑی تھی۔ بولی: "ہر سال ہمارے اسکول میں ہر کلاس کے سب سے ستھره رہنے والے بچے کو انعام ملتا ہے۔ اس بار عابد کو دوسری کلاس میں سب سے صاف بچے کا انعام ملا ہے۔" عابد کی امی بولیں: "میرا بچہ روز نہاد ہوکر اسکول جاتا ہے۔ دومرتہ اپنے دانت صاف کرتا ہے۔ صبح کو بھی اور رات کو بھی۔" نانی بولیں: "ہاں! اپنے ہاتھوں کے ناخن بھی بڑھتے ہی کٹوا لیتا ہے۔ بالوں میں تیل لگا کر کنگھا کرتا ہے۔" عابد بولا: "نانی مجھے ہی نہیں، فرحانہ آپا کو بھی انعام ملا ہے۔ وہ خود بھی صاف ستھری رہتی ہیں اور اپنے آس پاس کی جگہ کو بھی صاف رکھتی ہیں۔ ان کی کلاس سب سے صاف رہتی ہے۔"

[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں देखें]

عابد بولا: "ہمارے اسکول میں چھوٹے بچوں کے کھیل کود کے کئی مقابلے ہوئے- دوڑ میں ریحان سب سے آگے رہے۔" نانی بولیں: "ہاں بیٹا! پڑھائی کے بعد اسی طرح کے کھیل کود کرتے رہنا چاہیے۔ اسی سے صحت بنتی ہے۔ کچھ تو موبائل میں گیم کھیل کر سمجھتے ہیں کہ وہ کھیل رہے ہیں۔ ایسا کھیلنا بھی کوئی کھیلنا ہے جس میں کوئی بھاگ دوڑ نہ ہو۔ موبائل دیکھ دیکھ کر آنکھیں تھکا لیتے ہیں اور دماغ بھی۔ میدان میں کھیلنے سے دماغ تازہ ہوتا ہے اور تیز بھی۔" فرحانہ: نانی ہمارے اسکول میں کلچرل پروگرام بھی ہوئے تھے۔ بچوں نے آسامی لباس پہن کر ڈانس بھی کیا- عابد: نانی آسامی تہوار بیہو، بھی ہمارے اسکول میں منایا جاتا ہے۔ نانی: ہاں بچو! ہمیں اپنی روایتی تہذیب کو دوسرے لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ سہیل ماموں نے کہا: "چلو بچو! سامنے میدان میں چلتے ہیں۔ تب تک رات کا کھانا بھی تیار ہو جائے گا۔" سب بچے دوڑ کر میدان میں چلے گئے۔

استاد کا نوٹ

آپ اس سبق کو پڑھتے ہوئے عابد اور اس کے خاندان کے تمام رشتوں کو غور سے دیکھیں۔ خاندان کے سبھی لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور اچھی عادتوں کی تعریف کرتے ہیں۔ اپنے گھر میں بھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ صاف صفائی اور کھیل کود کی اچھی باتیں ضرور دہرائیں۔

مشق

پڑھیے اور سمجھیے

  • مہم: بڑا کام، کسی مقصد کے لیے مل جل کر کام کرنا
  • انعام: بخشش، کارگزاری کا اچھا صلہ
  • تعریف: سراحنا، تحسین کرنا

سوچیے اور بتائیے

  1. نانی کے گھر سب لوگ کیوں جمع تھے؟
  2. عابد کو کون سا انعام ملا؟
  3. عابد کے علاوہ اور کس کو انعام ملا؟
  4. نانی نے پڑھائی کے ساتھ کھیل کود کو کیوں ضروری بتایا؟
  5. آسام کا مشہور تہوار کون سا ہے؟
  6. شمال مشرق کی ریاستیں کون کون سی ہیں؟ معلوم کر کے لکھیے۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • بچوں سے آسام کے بارے میں بات چیت کی جائے اور انھیں یہ بھی سنایا جائے کہ آسام کی پڑوسی ریاستیں کون کون سی ہیں۔
  • آسام کے کھانے، لباس اور تہواروں پر بھی گفتگو کی جائے۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے

تازہ آسامی گلے جمع تھکا تیز

  1. آج نانی کے گھر سب لوگ ........ تھے۔
  2. نانی نے عابد کو ........ لگا کر پیار کیا۔
  3. میدان میں کھیلنے سے دماغ ........ بھی ہوتا ہے اور ........ بھی۔
  4. ........ بچوں نے ........ لباس پہن کر ڈانس بھی کیا تھا۔
  5. موبایل دیکھ دیکھ کر آنکھیں ........ لیتے ہیں اور دماغ بھی۔

مثال کے مطابق حصہ 'الف' اور 'ب' کے صحیح جوڑ ملाइए

(الف)(ب)
انعامدن
مشکلگندا
راتسزا
خوشیبرے
صافآسان
اچھے

مثال کے مطابق دیے ہوئے لفظوں سے آخری حرف ہٹا کر نیا لفظ بنائیے

مثل: جگہ — جگ

  1. نانی
  2. سبزی
  3. آگے
  4. پڑوسی
  5. چالو

کھیل کے فائدے پر چند جملے لکھیے

[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں देखें]

پروجیکٹ

آسام کے لباس، رقص، تہوار اور کھانوں کی تصویریں تلاش کیجیے اور ان کے بارے میں کچھ جملے لکھیے۔

آسامی ٹوپی میں رنگ بھریے

[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں देखें]

استاد کا نوٹ

آپ جب بھی مشق حل کریں، پہلے دیے گئے الفاظ اور جملوں کو دھیان سے پڑھیں۔ خالی جگہوں میں الفاظ بھرتے وقت جملے کے معنی کو سمجھیں تاکہ درست لفظ چن سکیں۔

اہم نکات

  • عابد کو اسکول میں سوچھ بھارت مہم کے تحت صاف ستھرا رہنے پر انعام ملا۔
  • نانی کے گھر پر عابد کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے پورا خاندان جمع ہوا تھا۔
  • میدان میں کھیلنے سے جسم تندرست اور دماغ تازہ اور تیز رہتا ہے۔
  • آسام کا مشہور تہوار بیہو ہے اور وہاں کے لباس اور روایات بہت خوبصورت ہیں۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 2 Urdu Chapter 12 Hawai Jahaz

Download Textbook: Chapter 12 Hawai Jahaz (Class 2 Urdu)

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 2 Urdu Chapter 12 Hawai Jahaz. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Complete Chapter E-Books for Class 2 Urdu

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 2 courses. Units like Chapter 12 Hawai Jahaz deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 12 Hawai Jahaz PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 12 Hawai Jahaz PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 2 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 12 Hawai Jahaz PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 2 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 2 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 12 Hawai Jahaz PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.