NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 01 Barish Aur Parathe PDF Download

Official NCERT Book for Class 1 Urdu: Chapter 01 Barish Aur Parathe

Explore the complete NCERT textbook for Class 1 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Chapter-wise Study Material: Chapter 01 Barish Aur Parathe

Navigate directly to the Chapter 01 Barish Aur Parathe section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 1 - بارش اور پراٹھے

"نیلے آسمان پر آج کالے بادل آ گئے ہیں۔ لگتا ہے، بارش ہوگی۔" پرویز تایا نے کہا۔ ثنا نے بوتل میز پر رکھ دی۔ پلکیں اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا اور بولی، "جی تایا، میں امّی سے کہتی ہوں، آلو کے پراٹھے بنا لیں، مزہ آئے گا۔"

[تصویر: بارش میں ثنا، ثوبیہ، پرویز تایا اور ابّو گھر کے آنگن میں، درسی کتاب میں دیکھیں]

"ٹماٹر کی چٹنی اور آم کا اچار بھی۔" ثوبیہ بولی۔

"پچھلی بارش میں ہم نے کاغذ کی ناؤ بنائی تھی نا۔" ثنا نے کہا۔

"ہاں! ٹب میں پانی بھر کر وہ ناؤ چلائی بھی تھی۔" ثوبیہ نے آنکھیں مٹکاتے ہوئے جواب دیا۔

"لو، تمھارے ابّو بھی آ گئے ہیں۔ اب اور مزہ آئے گا۔" تایا نے ابّو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔

ابّو کے ہاتھ میں تربوز، پپیتا اور ٹماٹر تھے۔

اتنے میں ہلکی ہلکی بوندیں پڑنے لگیں۔ ذرا سی دیر میں موسم خوش گوار ہو گیا۔ سب باہر نکل آئے۔ موسم کی پہلی بارش کے سب نے خوب مزے لیے۔

[تصویر: آلو کا پراٹھا اور برستے ہوئے بادل، درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کے کردار پہچانیے: ثنا، ثوبیہ، پرویز تایا اور ابّو۔
ب) بارش کے دن کی چیزیں یاد رکھیے: آلو کے پراٹھے، ٹماٹر کی چٹنی، آم کا اچار اور کاغذ کی ناؤ۔
ج) ابّو کے ہاتھ میں تین چیزیں تھیں: تربوز، پپیتا اور ٹماٹر۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

اس کہانی کی مدد سے ہمیں بچّوں کو 9 حروف سکھانے ہیں۔
ا ب پ ت ٹ ث ن ی ے

آپ بچّوں سے سوال کریں کہ اس کہانی کو سن کر ایسے الفاظ بتائیں جن کے شروع میں 'ب' کی آواز ہے۔ بچے بارش، بوتل، بادل وغیرہ کے نام بتائیں گے۔

ان کے بتائے ہوئے ناموں کی روشنی میں استاد تختۂ سیاہ پر 'ب' لکھ کر بتائیں کہ یہ تینوں چیزیں اردو کے حرف 'ب' سے شروع ہوئی ہیں۔

اسی طرح باقی آٹھ حروف سے شروع ہونے والی چیزوں کے بھی نام پوچھ کر سبھی حروف سے بچّوں کو متعارف کرائیں۔

پھر ان حروف کی ذیلی (ٹوٹی) شکلیں بتائیں۔ جیسے: 'ب' گروپ کی ذیلی شکلیں ہیں:
بـ پـ تـ ٹـ ثـ

یہاں یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ 'ن ی ے' کی ذیلی شکلیں 'ب' گروپ کی ذیلی شکلوں کی طرح ہی ہوتی ہیں جیسے نـ ـنـ ـن اور یـ ـیـ ـی۔

پھر ان حروف کو جوڑ کر بنائے جانے والے آسان الفاظ تختۂ سیاہ پر لکھیں۔ جیسے:
ب + ا = با، ن + ا = نا
با سے بابا اور نا سے نانا بنانا سکھائیں۔

بچّوں کو بتایا جائے کہ اردو میں نقطوں کی بڑی اہمیت ہے۔ نقطہ ایک ڈاٹ (.) ہوتا ہے۔ کئی حروف ایسے ہیں جن کی شکل ایک جیسی ہے۔ ان میں نقطوں کی تعداد یا ان کے لگائے جانے کی جگہ کی وجہ سے نئے حروف بن جاتے ہیں۔

بچّوں سے پہلے آسان (دو حرفی، سہ حرفی) لفظوں کے لکھنے کی ابتدا کرائی جائے۔ انھیں یہ بھی بتایا جائے کہ اردو میں لفظ لکھتے ہوئے آخری حرف کی پوری شکل لکھی جاتی ہے۔ جیسے بات، ٹاٹ اور ٹب میں۔

انھیں بتائیں کہ الف کی آواز 'آ' کی ہوتی ہے۔ اسے 'ب'، 'پ' یا 'ن' کے ساتھ ملانے سے 'با'، 'پا' اور 'نا' کی آوازیں بن جاتی ہیں۔

بچّوں کو بتایا جائے کہ چھوٹی 'ی' کی آواز 'ای' کی ہوتی ہے۔ اسے 'ب'، 'پ' یا 'ن' کے ساتھ ملانے سے یہ 'بی'، 'پی' اور 'نی' کی آوازیں بن جاتی ہیں۔

اسی طرح بڑی 'ے' کی دو آوازیں ہیں۔ اِے اور اَے۔ انھیں 'ب'، 'پ' یا 'ن' کے ساتھ ملانے سے بالترتیب بِے، پِے، نِے اور بَے، پَے اور نَے کی آوازیں بن جاتی ہیں۔ مثلاً پیڑ، سیب اور پیر، غیر۔

استاد کا نوٹ

الف) اس سبق کے 9 حروف ہیں: ا ب پ ت ٹ ث ن ی ے۔
ب) ب، پ، ت، ٹ اور ث کی شکل ایک جیسی ہے؛ صرف نقطوں کی تعداد اور جگہ سے حرف بدلتا ہے۔
ج) الف ملانے سے 'آ' کی آواز بنتی ہے: ب + ا = با، ن + ا = نا۔

Chapter 01 Barish Aur Parathe Digital Textbook & Resources for Class 1 Urdu

Chapter Textbook PDF for Class 1 Urdu

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 1 Urdu Chapter 01 Barish Aur Parathe. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Digital E-Book Collection for Class 1 Urdu

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 1 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Complete Your Chapter Preparation

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 01 Barish Aur Parathe PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 01 Barish Aur Parathe PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 1 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 01 Barish Aur Parathe PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 1 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 1 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 01 Barish Aur Parathe PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.